Workshops


علماء و مشائخ كانفرنس بعنوان پانی و صفائی كی اہمیت

لوكل گورنمنٹ كے اشتراك سے شیخ زید اسلامك سنٹر  جامعہ پشاور میں،24 جنوری 2019 بروز جمعرات  ایك روزہ علماء و مشائخ كانفرنس كا  انعقاد  بعنوان " پانی و صفائی كی اہمیت اور علماء و مشائخ كا كردار "ہوا ، جس كی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی كونسل پروفیسر ڈاكٹر قبلہ آیاز صاحب كر رہے تھے۔ كانفرنس سے صوبہ كے جید علماء كرام اور پشاور كی مختلف جامعات كے پروفیسرز حضرات نے شركت كی۔ اس موقع چیئرمین اسلامی نظریاتی كونسل پروفیسر ڈاكٹر قبلہ آیازصاحب  نے اظہار خیال كرتے ہوئے فرمایا كہ صفائی و صحت ہمارا انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ ہے، جس كی طرف صوبہ كے ارباب اختیار و اقتدار كے ساتھ ساتھ مختلف مكاتب فكر سے تعلق ركھنے والے علماء كرام ومفتیان عظام كی توجہ انتہائی ضروری ہے، تا كہ عوام الناس میں اس بارے آگاہی پیدا كی جائے اور صحت و صفائی اور  پانی كی اہمیت كے بارے میں لوگوں كو اسلامی تعلیمات سے آگاہ كیا جائے۔ مزید بر آں  انہوں نے اس اہم قومی ایشو پر كانفرنس كے انعقاد پر  حكومت كے مستحسن اقدام كو سراہا، اور كونسل كی طرف سے ہر قسم كے تعاون كی یقین دہانی كروائی۔

ڈین فیكلٹی  پروفیسر ڈاكٹر معراج الاسلام صاحب نے اپنے خیالات كا اظہار كرتے ہوئے اس ایشو كو عصر حاضر كا سنگین چیلنج قرار دیا اور اس سے نمٹنے كے لئے حكومتی اقدامات كی تعریف كی۔ آخر میں  ڈائریكٹر  شیخ زید اسلامك سنٹر پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق  صاحب نے تمام شركاء كانفرنس كا عمومی اور لوكل گورنمنٹ كا خصوصی شكریہ ادا كیا جنہوں نے  ایسی  بہترین كانفرنس كے انعقاد كے لئے شیخ زید اسلامك  سنٹر  كی آواز پر لبیك كہا اور یہ امید ظاہر كی كہ  مستقبل میں بھی  ایسی عمدہ محافل و مجالس كے انعقاد كے لئے باہمی اشتراك  سے تمام امور سر انجام دئے جائیں گے اور آئندہ بھی ایسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔كانفرنس كے منتظمین میں شیخ زید سنٹر كی جانب سے  ڈاكٹرمحمد عمران جبكہ لوكل گورنمنٹ كی جانب سے عمران اللہ صاحب نے بہترین انتظامات ترتیب دئے تھے۔